ہیڈ لائنز

تونسہ شریف- سیلابی پانی میں دو طالبات ڈوب کر جان بحق -چار خواتین کو بچا لیا گیا

Advertisement

تازہ ترین۔ رات گئے دوسری طالبہ کی نعش کو تلاش کر لیا گیا ہے ،

تونسہ شریف() سیلابی پانی کے بنے گہرے تالاب میں دو طالبات ڈوب کر جان بحق ۔ چار خواتین کو بچا لیا گیا۔ تفصیلات اکیمطابق بستی نصیر سے ببھان آنے کے لئے سیلابی پانی کو کراس کرنے کے لئے گدھا گاڑی پر سوار ہو کر آ رہی تھیں ۔ کہ گدھا گاڑی سیلابی پانی میں گر گئی جس سے چار خواتین کو فوری طور پر نکال لیا گیا

45

41

جبکہ  نہم کی طالبہ شازیہ عمر پندرہ سال دختر الطاف دھنوتر، صائمہ بی بی دختر ممتاز دھنوتربستی نصیر ڈوب کر جان بحق ہو گئیں، شازیہ کی نعش لوگوں نے موقع پر نکال لی۔ بعد ازاں ریسکیو اہلکار موقع پر پہنچ گئے آخری اطلاعات تک وہ امدادی کاموں میں مصروف تھے لیکن دیر گئے تک صائمہ کی نعش نہ مل سکی۔ ریسکیو 1122کے اہلکاروں ساجد خان کلیم خان نے بتایاکہ تیس فٹ پانی گہرا ہونے کہ وجہ سے مشکلات کا سامنا ہے۔ موسلا دھار بارش کی وجہ سے بھی ریسکو کاموں میں رکاوٹ ہے۔ موقع پر موجود اسسٹنٹ کمشنر عبدلغفار خان نے بتایا کہ وہ ریسکیو کام کی خود نگرانی کر رہے ہیں۔ اور امید کہ جلد دوسری طالبہ کو نکال لیں گے۔ حادثہ کے بعد لوگوں کی بڑی تعداد موقع پر موجود اور ریسکیو کاموں میں مصروف نظر آئے۔

 

تازہ ترین۔ رات گئے دوسری طالبہ کی نعش کو تلاش کر لیا گیا ہے ،

Advertisement

About admin

ایڈمن بول تونسہ --عظمت فاروق بزدار رپورٹر روزنامہ خبریں : علاقائی خبروں اور حالاتِ حاضرہ پر تازہ ترین معلومات دینے اور لینے کیلئے رابطہ کریں email- azmat.buzdar@gmail.com . فون نمبر 00923339909670

2 comments

  1. thanx azmat SB
    (Iqbal qaisrani)

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

You may use these HTML tags and attributes: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>

Scroll To Top