ہیڈ لائنز

تونسہ شریف -تونسہ شہرکے ہر محلہ وارڈوں میں گندگی کے ڈھیر ہیں- ملک شفیق جعفر

Advertisement

تونسہ شریف () تونسہ شہر کے محلہ جعفراں والا، محلہ شمالی کے علاوہ پورے شہر میں گندگی اور بدبو سے درجنوں شہری بیمار ہوگئے، ٹی ایم او تونسہ کو متعدد بار صفائی کے بارے میں آگاہ کیا گیا لیکن انہوں نے توجہ نہیں دی ، ٹی ایم او تونسہ نے کرپشن کے ریکارڈ توڑدیئے ، اگر فوری طور پر یہ گندگی ان محلوں سے نہ اٹھائی گئی تو یہ گندگی ٹی ایم او کے دفتر کے سامنے ڈھیر لگادیں گے اور محلہ داروں کے ہمراہ احتجاجی دھرنا دیں گے اور ان کی کرپشن کے بارے تمام راز بتائیں گے، یہ باتیں صدر پیس ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن ملک شفیق احمد جعفر

تونسہ شریف -تونسہ شہرکے ہر محلہ وارڈوں میں گندگی کے ڈھیر ہیں- ملک شفیق جعفر

تونسہ شریف -تونسہ شہرکے ہر محلہ وارڈوں میں گندگی کے ڈھیر ہیں- ملک شفیق جعفر

نے دیگر محلہ داروں کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہیں ، انہوں نے تونسہ شہرکے ہر محلہ وارڈوں میں گندگی کے ڈھیر ہیں اور ہمارے محلہ جعفراں والا محلہ شمالی میں تو ہر گلی ہر کوچہ میں گندگی ہی گندگی اور نالیاں بھی اٹی پڑی ہیں جبکہ ٹی ایم اے تونسہ میں تقریبا دو سو کے قریب ورک چارج ہر ماہ لاکھوں روپے تنخواہ نکلواکر آدھی ملازمین کی تنخواہ اپنی جیب میں رکھ لیتے ہیں اور جس ورک چارج ملازم کو تنخواہ دیتے ہیں وہ ملازمین سیاسی لوگوں اور آفیسران کے گھروں میں ڈیوٹیاں دے رہے ہیں، ملک محمد شفیق جعفر نے کہاکہ ٹی ایم اے تونسہ میں ٹی ایم او نے کرپشن کے ریکارڈ توڑ دیئے اور تونسہ شہر میں صفائی پینے کا پانی کے طرف کوئی توجہ نہیں دی گئی بلکہ تونسہ کے کئی وارڈوں کئی سالوں سے جھاڑودینے کیلئے ملازم نہیں گئے ، انہوں نے کہاکہ ہمارے محلوں میں اگر گندگی اور نالیوں کو فوری طور پر صاف نہ کیا گیا اور گندگی نہ اٹھائی گئی تو ان تمام محلوں اور وارڈوں کے پوری گندگی اپنے طور پر اکٹھی کرکے ٹریکٹر ٹرالی پر لوڈ کرکے ٹی ایم او کے دفتر کے سامنے پھینک دیں گے اور ساتھ ہی وہاں پر ایک احتجاجی کیمپ لگا کردھرنا دیں گے اور جب تک ہمارے محلوں کی صفائی نہ کرائی تو ہم یہ احتجاج جاری رکھیں گے ،آخر میں انہوں نے کمشنر ڈیرہ غازیخان ، ڈی سی او ڈیرہ غازیخان سے مطالبہ کیا ہے کہ تونسہ میں ٹی ایم او کی کرپشن بارے تحقیقات کرائیں اور تونسہ شہر میں صفائی کرانے پر ایکشن لیتے ہوئے کارروائی کریں

Advertisement

About admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

You may use these HTML tags and attributes: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>

Scroll To Top